تاثیر 18 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کٹھمنڈو، 18 ستمبر: نیپال میں 9 ستمبر کو ہونے والے تشدد اور آتش زنی کے دوران بھاٹ بھٹینی سپر اسٹور کے تین الگ -الگ آوٹ لیٹس پر ملنے والے انسانی کنکال کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اب تک ایسی 12 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن کے صرف کنکال ہی مل سکے ہیں۔ دریں اثنا، جین- زی تحریک سے مرنے والوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ 12 کنکال کی شناخت اس لئے نہیں ہو سکی ہے، کیونکہ کسی نے اپنے رشتہ داروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع نہیں دی۔ حکومت نے احتجاج میں ہلاک ہونے والوں کو شہید قرار دینے اور معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، 9 ستمبر کو چوچے پاٹی واقعبھاٹ بھٹینی سپر اسٹور سے سات کنکال، 10 ستمبر کو سنسری واقع دھران سپر اسٹور سے چار کنکال اور اسی دن وراٹ نگر واقع ایک آوٹ لیٹ سے ایک کنکال ملا تھا۔

