بم دھماکے کی دھمکی کے بعد دہلی ہائی کورٹ کے احاطے کو خالی کرا لیا گیا

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 ستمبر: دہلی ہائی کورٹ کو جمعہ کی دوپہر ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملی۔ اس کے بعد ہائی کورٹ کے احاطے کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ہائی کورٹ کے احاطے میں تین بم نصب کیے جانے کی دھمکی والی ای میل موصول ہونے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور عدالت کے احاطے کو دوپہر دو بجے تک خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس کے بعد جج اپنی عدالتوں سے نکلنے لگے۔ چاروں طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ، اسپیشل سیل اور دہلی پولیس کی کئی یونٹوں کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔ عدالت کے باہر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اطلاع کے بعد معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔