تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 ستمبر:دہلی ہائی کورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی طرف سے دائر ہتک عزت کی عرضی کے قابل قبول ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔ وانکھیڑے نے شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی ملکیت والی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور نیٹ فلکس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ وانکھیڑے کا الزام ہے کہ ان کمپنیوں نے اپنی سیریز “دی بیڈ بوائز آف بالی ووڈ” میں ان کی ساکھ کو داغدار کیا ہے۔ جسٹس پشپیندر کور کی بنچ نے عرضی گزار سے پوچھا کہ کیا دہلی ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار ہوگا کیونکہ ویب سیریز کے ناظرین دہلی میں ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وانکھیڑے نے شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری خان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور دیگر فریقوں سے 2 کروڑ کا ہرجانہ طلب کیا ہے۔

