تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ضلع کلکٹر روہتاس محترمہ ادیتا سنگھ اور پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس شری روشن کمار نے آج مورخہ 3 ستمبر 2025 کو سہسرام شہر میں ٹریفک نظام کو ہموار کرنے اور جام کی پریشانی سے نجات دلانے کے لئے ایک میٹنگ کی، جسمیں ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر روہتاس، ٹریفک ڈی ایس پی، سب ڈویژنل آفیسر سہسرام، سب ڈویژنل پولس آفیسر سہسرام وغیرہم موجود تھ ۔ میٹنگ میں ہر نکتے پر غور کیا گیا ۔ ٹریفک کو رواں دواں اور محفوظ بنانے کے لئے سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات دی گئیں ۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ اگر عوام شہری جذبے سے کام کریں تو کسی حد تک جام کے مسئلے سے خود بخود نمٹا جا سکتا ہے ۔ میٹنگ میں ضلع کلکٹر محترمہ ادیتا سنگھ نے کہا کہ پارکنگ کی جگہ کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ جہاں تہاں گاڑیاں پارک کرنے پر اب جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔ گورکچھنی فلائی اوور جام کے پیش نظر پوسٹ آفس چیک پوسٹ کے قریب بسیں اور ای رکشا نہیں رکینگی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ROB پر موجود گاڑیاں جام میں نہ پھنسیں، نگر تھانہ، میونسپل کارپوریشن اور DTO کی ٹیمیں صبح و شام شفٹوں میں ROB کے قریب تعینات رہینگے، سہسرام کلکٹریٹ کے آس پاس کوئی بھی گاڑیاں نہ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ آگاہی کے لئے لوگوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ ہر شخص اپنی لائنوں میں گاڑی چلائیں، اوور ٹیک نہ کریں اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر بات نہ کریں ۔

