تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 15 ستمبر: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ’جنتا درشن‘ منعقد کیا۔ اس دوران انہوں نے ریاست بھر سے ہر متاثرین تک پہنچ کر ان کی شکایات سنیں اور انہیںان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ 50 سے زیادہ لوگ ’جنتا درشن‘ پر اپنی شکایتیں لے کر آئے تھے۔ وزیر اعلییوگی آدتیہ ناتھ نے رائے بریلی کے ایک گردے اور دل کے مریض کو میڈیکل کالج میں داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
رائے بریلی کے تھانہ کھیرو کے گاوں برولیا کا ایک نوجوان بھی ’جنتا درشن‘ میں پہنچا۔ اس نے وزیراعلیٰ کو درخواست دی اور بتایا کہ ان کے والد گردے، دل اور پیشاب کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اب پرائیویٹ اسپتال میں علاج کروانے میں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں فوری طور پر میڈیکل کالج میں داخل کرانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے علاج کے لیے اسپتال سے تخمینہ لینے کو بھی کہا۔

