تاثیر 21 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پوجا تہوار کو امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی اپیل
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ احاطے میں درگا پوجا جیسے تہوار کے پیش نظر امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صدر سب ڈیویژن 2 کمتول سرکل ڈی ایس پی ایس کے سمن نے آرگنائزنگ کمیٹی سے حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا، درگا پوجا تہوار کو پرامن اور ہم آہنگی کے ماحول میں منانے کی اپیل کی۔ صدر ایس ڈی پی او ایس کے سمن نے تہوار کے لئے ثقافتی پروگراموں اور پوجا کی تیاریوں کے بارے میں عوامی نمائندوں اور امن کمیٹی کے اراکین سے رائے لی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کی اجازت نہیں ہوگی۔ پوجا کمیٹی کو میلے کے دوران ثقافتی پروگراموں کے سماجی ڈھانچے کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ شرپسندوں کی نگرانی کے لئے میلے کی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کئے جائیں گے۔ آٹھویں، نویں اور دسویں تاریخ کو مرکزی سڑکوں پر بھاری گاڑیوں کو خصوصی احتیاط کے ساتھ چلانے کی ضرورت ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر پولس اور مجسٹریٹ تعینات کئے جائیں گے۔ میلے کے دوران ٹرپل سواری کرنے والے 18 سال سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں پر جرمانے عائد کرنے کا انتظام ہے۔ شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کے لئے سادہ لباس میں پولس کی نفری تعینات کی جائے گی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کے لئے میلے یا عقیدت کے پروگرام کے انعقاد کے لئے انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔ سرکل آفیسر نیہا کماری اور سنگھوارہ تھانہ انچارج بسنت کمار نے کہا کہ مورتی وسرجن کا مقررہ وقت اور روٹ چارٹ انتظامیہ کو پہلے سے دینا لازمی ہوگا۔ موقع پر موجود انسپکٹر ستیش یادو، وکرانت کمار، کملیش مشرا، دلیپ کمار کو پیر کو نکالی جانے والی کلش شوبھا یاترا پر اضافی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی۔ موقع پر موجود نائب پرمکھ ساجد مظفر، مکھیا مہیش جھا، امرت چورسیا، رمیش بھگت، سنار یونین کے سرپرست شمبھو ٹھاکر، احمد علی تمنے، منوج چودھری، ستار خان، معراج علی اور دیگر نے پوجا کے انتظام پر بات چیت کی اور انتظامیہ کو تعاون کا یقین دلایا

