افغانستان میں زلزلے سے 5230 مکانات اور 49 دیہات تباہ ہوگئے: اقوام متحدہ

تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کابل،09ستمبر:اقوام متحدہ کی ابتدائی جائزہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہلاکت خیز زلزلے نے افغانستان میں 5230 مکانات تباہ اور 672 کو نقصان پہنچایا ہے، جو کہ 49 دیہاتوں پر مشتمل ہیں۔ اب بھی زیادہ تر دور دراز دیہاتوں تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔اقوام متحدہ کے افغانستان میں انسانی ہمدردی امور کے دفتر کی سربراہ شینن اوواہارا نے بتایا کہ مشرقی افغانستان کے پہاڑی اور دشوار گزار راستے، جہاں ریختر سکیل پر چھ درجے شدت کا زلزلہ آیا تھا، وہ نقصان کا اندازہ لگانے میں بڑی رکاوٹ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5.2 سے 5.6 شدت کے مسلسل آفٹر شاکس نے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔