الیکشن کمیشن بہار میں آدھار کارڈ کو 12ویں دستاویز کے طور پر قبول کرے: سپریم کورٹ

تاثیر 8 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 08 ستمبر:سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے پیر کے روز الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے لیے 12ویں دستاویز کے طور پر آدھار کارڈ کو قبول کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا جانا چاہئے کہ آیا آدھار کارڈ کو خصوصی جائزہ کے لئے قبول کیا جاتا ہے یا نہیں۔ تب جسٹس سوریا کانت نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟ آپ چاہتے ہیں کہ آدھار کو شہریت کے لیے شناختی کارڈ کے طور پر سمجھا جائے۔ تب سبل نے کہا نہیں، بی ایل او شہریت کا فیصلہ نہیں کرتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آدھار کو خصوصی جائزہ میں شناخت کے طور پر قبول کیا جائے، تاکہ ووٹر ووٹ ڈال سکیں۔ کپل سبل نے کہا کہ عدالت کے تین احکامات ہیں کہ آدھار کو 12ویں دستاویز کے طور پر قبول کیا جائے گا، لیکن بی ایل او اسے قبول نہیں کر رہے ہیں۔