ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک کے خلاف ڈوڈہ میں ملازمین نے احتجاج کیا

تاثیر 8 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 8 ستمبر:ڈوڈہ میں ضلع کے تمام سرکاری ملازمین نے رکن اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ احتجاجی ملازمین نے ڈی سی دفتر سے ڈاک بنگلہ ڈوڈہ تک ریلی نکالی، لیکن پولیس نے انہیں ڈاک بنگلہ جانے سے پہلے ہی روک دیا۔
یہ احتجاج اس الزام کے بعد شروع ہوا کہ معراج ملک نے مبینہ طور پر ذاتی طور پر ڈی سی ڈوڈہ کے خلاف زبانی حملہ کیا تھا۔ مظاہرین نے کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کی اور سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معراج ملک فوری طور پر معافی مانگیں۔دوسری جانب، معراج ملک کو ڈاک بنگلہ کے اندر روک دیا گیا ہے اور گیٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ گاڑیاں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ تاہم، اس حوالے سے سرکاری طور پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا ہے۔