وارانسیمیں ڈافی ٹول پلازہ کے قریب انکاؤنٹر، 25 ہزارکا انعامیبدمعاش گرفتار

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 12 ستمبر: اترپردیش کے وارانسی شہر میں جمعرات کی رات دیر گئے ایک بڑ ی پولیس کاروائی کے دوران، لنکا پولیس اسٹیشن نے ڈافی ٹول پلازہ کے قریب ایک انکاونٹر میں ایک 25ہزار روپے کے انعامی بدنام زمانہ بدمعاش کو گرفتار کر لیا۔ انکاونٹر میں زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے بی ایچ یو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔انکاونٹر کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی پی کرائم سرونن ٹی اور اے سی پی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ افسران نے انکاونٹر کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی اور جائے وقوعہ کی چھان بین بھی کی۔ ڈی سی پی کرائم نے کہا کہ وارانسی پولیس کو خصوصی مہم چکرویہ کے تحت شہر میں وی وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر مشکوک گاڑیوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اسی دوران لنکا پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مشکوک نوجوان بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل پر ڈافی ٹول پلازہ کے علاقے سے گزر رہا ہے۔