بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ان کے والد کی سوچ کو آگے بڑھانے کا توسط ہے. گریندر مشرا

تاثیر 24 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم) ضلع کے بوکھڑا بلاک کے چکوتی ہائی اسکول احاطہ میں وشوناتھ مشرا اسکالرشپ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا. دسویں جماعت میں بہتر نمبر لانے والے ٹاپ ٹین بچوں کو میڈل، توصیفی سند اور چیک دے کر اعزاز بخشا گیا. پروگرام میں موجود عوامی نمائندے اور سماجی کارکنان نے بچوں کی محنت اور لگن کی تعریف کی اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس پروگرام کا انعقاد مسلسل ٧ سالوں سے گریندر مشرا اپنے والد مرحوم وشوناتھ مشرا کی سالگرہ پر کرارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سچی خراج عقیدت ہے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ان کے والد کی سوچ کو آگے بڑھانے کا توسط ہے. مہمان خصوصی آرجے ڈی راجیہ پریشد رکن آفتاب عالم منٹو نے کہا کہ تعلیم ہی سماج اور ملک کی اصلی طاقت ہے. آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں. ہمیں انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے ہوں گے تاکہ وہ نئی اونچائی چھوسکیں. ضلع پریشد رکن نند کمار یادو نے کہا کہ دیہی علاقوں کے بچوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے. اس طرح کی تقریب سے بچوں کا حوصلہ بڑھتا ہے اور تعلیم کے تئیں ان کا لگاؤ گہرا ہوتا ہے. یہ پہل آنے والی نسلوں کے لیے جب بھی رہنمائی بنے گی.پروگرام میں سماجی کارکن مکیش شرما. دیپک جھا. شیام سہنی. حاجی فرید. پرفل چندر جھا. وارڈ رکن بھروسی سہنی سمیت کئی معززین موجود رہے. سبھوں نے بچوں کے روشن مستقبل کی دعائیں کی گئی