آئی جی آئی ائیرپورٹ پر جعلی ویزہ ریکیٹ کا پردہ فاش، ایجنٹ پنجاب سے گرفتار

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 19 ستمبر: آئی جی آئی ایئرپورٹ پولیس نے ایک بڑے جعلی ویزا ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ خاتون مسافر کو جعلی ویزہ دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران سامنے آنے والی معلومات کے بعد، پولیس نے پنجاب کے کپورتھلا سے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سرون سنگھ عرف کوہلی (52) اور امرجیت کور (22) کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کپورتھلہ، پنجاب کے رہنے والے ہیں۔ پولیس فی الحال ریکیٹ کے دیگر ارکان کی تلاش کر رہی ہے۔
آئی جی آئی کے ڈپٹی کمشنر پولیس وچترا ویر نے جمعہ کو بتایا کہ کپورتھلا کی رہنے والی امرجیت کور لندن جانے کے لیے آئی جی آئی ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ تفتیش کے دوران اس کے پاسپورٹ پر برطانیہ کا ویزا جعلی پایا گیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفتیش اس نے انکشاف کیا کہ اس کا بھائی لندن میں رہتا ہے اور اس نے بہتر ملازمت کے لالچ میں وہاں جانے کی کوشش بھی کی تھی۔ انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم (IELTS) کے امتحان میں ناکام ہونے کے بعد، وہ جعلی ویزا ایجنٹس کے ساتھ رابطے میں آگئی تھی۔