تاثیر 2 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 2 ستمبر:بہار میں بکسر ضلع کے انڈسٹریل تھانہ علاقہ کے دہیوار گاو ں میں گذشتہ شب زہریلا کھانا کھانے سے ایک 35 سالہ باپ اور 5 سالہ معصوم بچے کی موت ہوگئی، جب کہ اس کی بیوی اور دو بچوں کے علاوہ تین دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انڈسٹریل تھانہ انچارج سنجے کمار موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔
گاوں والوں کے مطابق خاندان کے ساتوں افراد نے پستا کھانے کے بعد دودھ پی لیا جس کے بعد سبھی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ تھوڑی دیر بعد باپ بیٹے کی موت ہوگئی جبکہ دیگر افراد کی حالت بھی کچھ ہی دیر میں تشویشناک ہوگئی۔دراصل دہیوار گاو?ں کے کشواہا ٹولہ کے رہنے والے کشون مہتو (35) کا 9 افراد کا مشترکہ خاندان ہے۔ گزشتہ رات دو ممبران کے علاوہ بچوں سمیت کل سات ممبران نے اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھایا جس کے بعد چند ہی منٹوں میں سب کی حالت بگڑ گئی۔ سبھی کو فوری طور پر بکسر صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں کشون مہتو اور ان کے بیٹے امیت کی موت ہوگئی، جب کہ ان کی بیوی اور دو بچوں سمیت کل پانچ افراد زیر علاج ہیں۔
انڈسٹریل تھانہ انچارج سنجے کمار نے منگل کے روزصحافیوں کو بتایا کہ 9 ارکان پر مشتمل مشترکہ خاندان تھا جس میں سے 7 نے رات کا کھانا کھایا۔ دو لوگوں نے کھانا نہیں کھایا۔ پانچ افراد زیر علاج ہیں۔ پورے معاملے کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے کہ کھانا زہریلا کیسے ہوا۔ جلد ہی سارا معاملہ سامنے ا? جائے گا۔ پولیس کے کئی اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس دونوں ارکان کے کھانا نہ کھانے کی وجہ تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

