تاثیر 4 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 4 ستمبر: ٹینس کرکٹ بال لیگ کا پہلا ٹرائل یکم اور 2 اکتوبر کو گروگرام میں ہوگا۔ یہ ‘ڈریم لیگ آف انڈیا (ڈی ایل آئی)’ کا پہلا پلیئر ٹرائل ہوگا جو آنے والے مہینوں میں ملک بھر میں سرووٹیک اسپورٹس کے ذریعے منعقد کیے جانے والے کئی اوپن ٹرائلز میں سے ہوگا۔ سرووٹیک اسپورٹس کے ڈائریکٹر رشبھ بھاٹیہ نے کہا کہ ہم ڈریم لیگ آف انڈیا کے پہلے ٹرائل کے آغاز پر بہت پرجوش ہیں۔ یہ ٹینس کھلاڑیوں کے لیے اپنے شوق کو پیشہ ورانہ سفر میں بدلنے کا موقع ہے۔ ہمارا مقصد ٹینس کرکٹ کے ٹیلنٹ کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم بنانا ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ نچلی سطح کے بہترین کھلاڑیوں کی نمائش ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹرائلز، جو تمام خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے کھلے ہیں، کا مقصد ٹینس کرکٹ کے ہر کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا مساوی موقع فراہم کرنا ہے۔
ڈریم لیگ آف انڈیا میں دو زمرے ہوں گے جونیئر (13 سے 18 سال) اور سینئر (18+ سال)۔ دونوں زمروں میں چھ فرنچائزز حصہ لیں گی، جو نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ ڈی ایل آئی کا مقصد مستحق کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی نمائش فراہم کرنا ہے۔

