تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ:- ( مشتاق احمد صدیقی ) وگیان کیندر ارریہ میں قدرتی کھیتی پر مبنی پانچ روزہ ٹریننگ جاری ہے، اس ٹریننگ سے ارریہ ضلع سمیت تمام نو بلاکوں کے کسان مستفید ہو رہے ہیں۔ اس ٹریننگ کا مقصد کسانوں کو کیمیکل سے پاک، ماحول دوست اور پائیدار زرعی طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ اس ٹریننگ میں ڈاکٹر ونود کمار (سینئر سائنٹسٹ اور ہیڈ، کے وی کے، ارریہ)، ڈاکٹر سنجیت کمار (سائنسدان، پلانٹ پروٹیکشن)، ڈاکٹر رام نریش (سائنس دان، ایگرانومی)، محترمہ سمن کماری (سائنسدان، باغبانی) اور مسٹر ہربردھن ٹھاکر (فارمر ماسٹر ٹرینر) خصوصی طور پر کسانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ ٹریننگ میں ضلع کی 16 کرشی ساکھیوں نے حصہ لیاہے، جنہیں قدرتی کاشتکاری کی مختلف تکنیکوں جیسے جیواامرت، گھنجیوامرت، بیج کی صفائی، ملچنگ، مخلوط کھیتی اور نیوٹریشن گارڈن کی تعمیر کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ یہ تربیت KVK کے سائنس دان نظریاتی اور عملی دونوں شکلوں میں فراہم کی جارہی ہے۔ کے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر مسٹر گورو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ “قدرتی کاشتکاری آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف کاشتکاری کی لاگت کم ہوتی ہے بلکہ پیداوار کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔ کرشی ساکھیاں اس علم کو ہر گاؤں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ڈاکٹر ونود کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ” قدرتی کاشتکاری سے نہ صرف کسانوں کی صحت بلکہ آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ تربیت اس سمت میں ایک بامعنی کوشش ہے۔ پروگرام میں تمام سائنسدانوں نے بطور مضمون ماہرین نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق معلومات کسانوں کو دیں۔ ٹریننگ 12 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں عملی مظاہرہ بھی ہورہا ہے۔ جس سے کسان بہت خوش ہورہی ہیں۔

