شولاپور ایئرپورٹ سے ممبئی اور بنگلورو کے لیے پروازوں کا آغاز

تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شولاپور، 20 ستمبر: مہاراشٹر کے شولاپور ضلع کے باشندوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ 15 اکتوبر سے شولاپور ایئرپورٹ سے ممبئی اور بنگلورو کے لیے باقاعدہ مسافر پروازیں چلائی جائیں گی۔ ان خدمات کے لیے ٹکٹ بکنگ کا عمل آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔
شہری ہوا بازی اور تعاون کے مرکزی وزیر مملکت مرلیدھر موہول نے کہا کہ یہ سہولت نوراتری کے موقع پر سولاپور کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروازیں منگل، بدھ، جمعہ اور ہفتہ کے دنوں میں چلیں گی، جس سے شولاپور کے لوگوں کو براہ راست اور تیز تر ہوائی رابطہ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے شولاپور-ممبئی روٹ کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف)کی منظوری دی ہے تاکہ اس سروس کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔