مراٹھواڑہ میں سابق پولیس انسپکٹر سنیل ناگرگوجے کی خودکشی

تاثیر 2 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

اورنگ آباد، 2 ستمبر:مراٹھواڑہ میں سابق پولس انسپکٹر سنیل ناگرگوجے نے امبہ جوگائی میں اپنے کرائے کے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پرلی تعلقہ کا ناگدرا سنیل ناگرگوجے کا آبائی گاؤں ہے۔ تاہم وہ کئی سالوں سے اپنے خاندان کے ساتھ امبہ جوگائی میں مقیم تھے۔ انہوں نے پربھنی، لاتور، بیڑ میں کام کیا تھا۔ وہ لاتور میں لوکل کرائم برانچ کا چارج سنبھال چکے تھے۔ بیڑ ٹرانسفر ہونے کے بعد بھی اس نے ایک ملازم کے ساتھ بدسلوکی اور دھمکی دی تھی۔ انہیں بیڑ کے کنٹرول روم میں رکھا گیا تھا۔ انہیں اپریل 2025 میں پربھنی کیس میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ تب سے وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان کی اہلیہ اپنے بچوں کو دیکھنے پونے گئی ہیں کیونکہ بچے پونے میں پڑھ رہے ہیں۔ سنیل ناگرگوجے امباجوگئی میں اپنے کرائے کے مکان میں اکیلے تھے کیونکہ امبہ جوگائی میں ان کے مکان کی تعمیر جاری تھی۔ تفصیلات کے مطابق انھوں نے رات 8 بجے کے قریب پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ ان کے پسماندگان میں والدہ، اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سنیل ناگرگوجے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سوامی رامانند تیرتھ میڈیکل کالج بھیج دیا۔ پولیس انسپکٹر شرد جوگ دند کی رہنمائی میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔