غزہ کے شمال میں شدید لڑائی کے دوران چار اسرائیلی فوجی ہلاک

تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب،09ستمبر:اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے چار فوجی غزہ کے شمالی علاقے میں ہلاک ہو گئے ہیں جہاں اس وقت فوجی کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔فوج کے مطابق تین فوجیوں کے نام جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ چوتھے فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ سوموار کو صبح چھ بجے کے قریب تین فلسطینی جنگجو شیخ رضوان محلے کے قریب ایک اسرائیلی فوجی چوکی تک پہنچے۔ ان افراد نے ایک بم ٹینک میں پھینکا جو پھٹنے سے اس وقت ٹینک میں موجود چار فوجی ہلاک ہو گئے۔مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور فوجی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ تین میں سے دو حملہ آور بھی زخمی ہوئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج غزہ شہر میں وسیع پیمانے پر تباہی مچا رہی ہے اور رہائشی عمارتوں و ٹاورز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ا