نیپال میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے 10 طلبا کی آخری رسومات ادا کی گئیں

تاثیر 16 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کٹھمنڈو، 16 ستمبر: نیپال میں 8 اور 9 ستمبر کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جان کی بازی ہارنے والے دس طلبا کی آخری رسومات منگل کو ادا کی گئیں۔ ان میں سے نو لاشیں مہاراج گنج کے تریبھون یونیورسٹی ٹیچنگ اسپتال اور ایک کو پاٹن اسپتال میں رکھا گیا تھا۔
نیپال کی عبوری حکومت نے ایک دن پہلے پیر کو جین- زی تحریک کے دوران ہلاک ہونے والوں کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ دینے کافیصلہ کیا ۔ حکومت نے ان کے اعزاز میں ایک دن کا قومی سوگ اور عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جاں بحق طلبہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آخری رسوماتکا آج ایک جلوس نکالا گیا، جس کا آغاز ٹیچنگ اسپتال سے ہوا اورآخری رسومات ادا کرنے سے قبل رنگ روڈ پر اس جلوس کو گھمایا گیا۔