کلکتہ میں چائنیز واک اور چِرکٹ آفیشل کے ذائقے اور موسیقی کا سنگم

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 19/ ستمبر (تاثیر بیورو) بھارت کا عظیم دیسی چائنیز برانڈ چائنیز واک نے دُرگا پوجا کے موقع پر کلکتہ کے چنار پارک ریستوران میں چِرکٹ آفیشل کے نئے میوزک ویڈیو کی لانچنگ کے ساتھ منفرد تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں فنکار سومیا مکھرجی، ارونِما، دیبایَن بنرجی، شو بھم مِترا اور سریجیتا مِترا نے پرفارم کیا، جبکہ شائقین نے موسیقی، خصوصی اسکریننگ اور چائنیز واک کے مشہور ذائقوں سے لطف اٹھایا۔
اس تعلق سے لینکسِس فوڈ ورکس کے بانی و ڈائریکٹر آیُش مدھو سودن اگروال نے کہا کہ “کلکتہ ہمیشہ ثقافتی مرکز رہا ہے اور دُرگا پوجا اتحاد و جشن کی علامت ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنی دسویں سالگرہ موسیقی اور ذائقے کے امتزاج کے ساتھ منا رہے ہیں۔”اس موقع نے چائنیز واک کی مشرقی بھارت میں موجودگی کو مزید مستحکم کیا اور دُرگا پوجا کے تہوار کو نوجوانوں کے لیے اور بھی یادگار بنا دیا۔