شفاف حق رائے دہی کر شفاف لڑائی لڑنے والے امیدوار کو دیں طاقت اور بنائیں کامیاب : ادیب رضوی

تاثیر 22 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

             سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آرا کی سرزمین سے سہسرام ​​کے دیوان ہال میں مسلم پولیٹیکل بیداری فورم کے ذریعہ مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے آئے آر جے ڈی کے نوجوان اور محنتی رہنما، آرا اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار اور بہار آر جے ڈی کے ریاستی جنرل سکریٹری ادیب رضوی نے کہا کہ آج کا دن بہار اور ہندوستانی سماج کے لئے تشویشناک بن گیا ہے، اس معاملے پر پوری عوام کو سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے ۔ ہم پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، جرائم، مذہب اور ذات پات کی الجھنوں سے دوچار ہیں ۔ اب ہمیں ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ یہ مسئلہ کسی خاص ذات یا مذہب کے لئے پیدا نہیں ہوگا بلکہ ایسا لگتا ہے کہ غریب سے لیکر پسماندہ تک زیادہ تر لوگ اس چکی میں پسے جائینگے، اسکے بعد بھی ووٹ چوری ہوگی اور کسی کا حق رائے دہی ضائع ہوگا ۔ اگر راہل گاندھی جی، تیجسوی یادو جی اور اتحاد کے سبھی لیڈر جو یہ آواز اٹھا رہے ہیں، تو کیوں نہ ہم مذکورہ اتحاد کی حق رائے دہی کی تحریک کو سمجھتے ہوئے متحد ہوکر انکی حمایت کریں چونکہ مودی حکومت 2014 سے 2025 تک مسلمانوں کے خلاف مسلسل قوانین بناتی رہی ہے، ایسے میں ووٹ کے ذریعہ انکا جواب دینا اور فرقہ پرستی کو روکنا بھی بہت ضروری ہے ۔ توقیر منصوری کی تحریک میں اور ادیب رضوی کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرنے آئے تمام مسلم کمیونٹی کے لوگوں کا جناب ادیب رضوی نے شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں عزت بخشی اور جناب ادیب رضوی نے اپیل کی کہ سب اکٹھے ہو کر عظیم اتحاد کی مدد کریں، یہ فیصلہ لیڈروں کا ہوگا کہ گرینڈ الائنس کسے سہسرام اسمبلی سے ٹکٹ دیگا، تاہم انہوں نے اپیل کی کہ جو بھی اپنا ووٹ ڈالیں، ان کے حق میں ووٹ دیں ۔ کون کھڑے ہونگے، ٹکٹ کس کو ملیگا، یہ سب اوپر بیٹھے لیڈروں کے فکر کی بات ہے، ٹکٹ کس کو ملیگا اس کا فیصلہ سرکردہ لیڈروں کے ہاتھ میں ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ آپ ملک اور ریاست کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو سمجھیں اور یہ سمجھ کر گرینڈ الائنس کو مضبوط کریں ۔ اس موقع پر متوقع امیدوار ستیندر ساہ، الحاج نظام الدین، سہیل انصاری، ایڈوکیٹ صدر عالم، الحاج صفدر حسین، روبی خان، سہیل اختر، پپو پٹھان، فرحان احمد کے ساتھ ہزاروں دانشور، معززین اور سماجی کارکنان موجود تھے ۔