گرینڈ سوئس کے آٹھویں راونڈ میں گوکیش کا مقابلہ دیویا دیشمکھ سے ہوگا

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سمرقند (ازبکستان)، 12 ستمبر: شطرنج کے عالمی چیمپئن ڈی گوکیش کا مقابلہ آٹھویں راونڈ میں خواتین کے عالمی کپ کی فاتح دویا دیشمکھ سے ہوگا۔ یہمقابلہ خاص ہے کیونکہ دونوں 19 سالہ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ہیں اور پہلی بار کسی بڑے بین الاقوامی اسٹیج پر ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔
دیویا دیشمکھ جولائی میں خواتین کا عالمی کپ جیت کر امیدواروں کے ٹورنامنٹ کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔ انہیںمردوں کے گرینڈ سوئس (اوپن سیکشن) میں فیڈے کے ذریعہ وائلڈ کارڈ انٹری ملی ہے۔ اس لیے وہ یہاں سرفہرست مرد گرینڈ ماسٹرز کے خلاف کھیل رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مردوں کے زمرے میں مضبوط کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنے سے ان کے امیدواروں کی تیاری میں مزید بہتری آئے گی۔
گوکیش کی اب تک کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی ہے۔ انہیں پہلے چار راؤنڈز میں دو جیت اور دو ڈرا کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا، لیکن پھر انہیں – ابھیمنیو مشرا (امریکہ)، نکولس تھیوڈورو (یونان) اور ایڈیز گوریل (ترکی) کے خلاف مسلسل تین شکستوںکا سامنا کرنا پڑا۔ اس کیکھاتے میں کل تین پوائنٹس ہیں۔