تاثیر 18 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
غزہ ،18ستمبر:غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی تیز ہونے کے درمیان حماس نے بھی نئی حکمت عملی شروع کر دیا ہے ۔اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر پر زمینی حملے کے دوسرے دن، حماس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ “القسام بریگیڈز” نے اسرائیلی یرغمالیوں کو شہر کے مختلف مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ نقل و حرکت یرغمالیوں کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے کی گئی۔انھوں نے مزید کہا کہ “اسرائیل کی شدید بم باری کے سبب یرغمالیوں کی زندگی کو خطرہ ہے … ان کی زندگی پر غیر یقینی حالات چھائے ہوئے ہیں کیونکہ حملے مسلسل جاری ہیں ۔اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کے فورم نے کل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ انھوں نے “سیاسی وجوہات کی بنا پر یرغمالیوں کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا، نیتن یاہو نے فوج اور سکیورٹی اداروں کے رہنماؤں کی رائے کو نظرانداز کر دیا ۔

