تاثیر 7 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
غزہ،07ستمبر:حماس نے اعلان کیا کہ وہ ایسی تمام تجاویز اور خیالات کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرہی ہے جو غزہ میں مستقل فائر بندی کو یقینی بنائیں۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب علاقائی اور عالمی سطح پر ایک جامع معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ 18 اگست کو فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مل کر ثالثوں کے پیش کردہ فائر بندی منصوبے کی منظوری کے اپنے عزم کو دہراتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ایسے کسی بھی خیال کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے جو مستقل جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا، بغیر کسی شرط کے امداد کی فراہمی اور قیدیوں کے حقیقی تبادلے کو ثالثوں کے ذریعے ہونے والی سنجیدہ بات چیت میں ممکن بنائے۔

