ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا مثبت رد عمل

تاثیر 28 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دوحہ،28ستمب۔فلسطینی ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا ہے کہ حماس جنگ بندی کی امریکی تجویز پر مثبت رویہ اپنانے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی تحریک حماس مستقل جنگ بندی اور اسرائیل کے غزہ سے انخلا کی حامی ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ طویل المدتی جنگ بندی کی بھی مخالفت نہیں کرتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک نے مصر کی اس تجویز کو قبول کر لیا ہے جس کے مطابق غزہ کی انتظامیہ ماہرین اور ٹیکنوکریٹس کے حوالے کی جائے گی۔اسی تناظر میں ذرائع کا کہنا تھا کہ حماس اپنے اسلحے کو قومی حق سمجھتی ہے جو قبضے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔اسی دوران امریکا نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر مشرق وسطیٰ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا، جس کا مقصد تقریباً دو برس سے جاری غزہ کی جنگ کا خاتمہ ہے۔