ہوڑہ پریس کلب کا 47 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا

تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ، 09؍ ستمبر (محمد نعیم): ہوڑہ پریس کلب نے اپنا 47 واں یومِ تاسیس نہایت شاندار اور یادگار انداز میں منایا۔ اس پر رونق تقریب کی صدارت معروف صحافی شیلشور پانڈا نے کی۔ موقع پر نائبین، اراکینِ کمیٹی اور شہر کے معززین کی بھرپور شرکت نے تقریب کو وقار عطا کیا۔
تقریب کا سب سے دلکش پہلو مشاعرہ رہا، جس میں تقریباً تیس شعراء نے شرکت کی اور ایک سو سے زائد سامعین نے محفل کو رونق بخشی۔ محفلِ مشاعرہ میں شعری رنگ کے ساتھ صحافی برادری اور ادبی ذوق رکھنے والے افراد نے بھرپور لطف اٹھایا۔
پروگرام کی کامیابی میں نائبین سیبل باسو، بانی برت کڑا، سپنا دتہ، جوائنٹ سکریٹری سوربھ سنہا و کوشک، خزانچی شیب ناتھ چکرورتی، سجن باسو، روپا دتہ، سبھو جیت اور دیگر اراکین کی سرگرم کوششیں قابلِ تحسین رہیں۔
اس موقع پر بانی رکن سُو کمار بابو نے علالت کے باوجود شرکت کر کے حاضرین کو اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔
یومِ تاسیس کی تقریب میں ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر سُوجوئے چکرورتی، دیبا برتا بابو، ضلع جج شنکر بابو سمیت کئی معزز مہمانوں کی موجودگی نے محفل کو مزید وقار بخشا۔
اختتامی خطاب میں ہوڑہ پریس کلب کے سکریٹری سجیت کمار پال نے تمام شعراء، فنکاروں، سامعین اور معزز مہمانوں کے علاوہ بنگو متر پتریکا کے مکل چودھری (لائف ممبر)، شنکر سانیال اور رام گوپال منچ کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔