فرید آباد میں اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے شوہر، بیوی اور بیٹی کی موت، بیٹے نے گھر کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی

تاثیر 8 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

فرید آباد (ہریانہ)، 08 ستمبر:فرید آباد شہر کی گرین فیلڈ کالونی میں ایک چار منزلہ مکان میں اتوار کی صبح تقریباً 3 بجے آدھی رات کے بعد ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب اے سی کمپریسر پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے پہلی منزل پر آگ لگ گئی۔ دوسری منزل دھوئیں سے بھر گئی۔ جس کی وجہ سے شوہر، بیوی اور ان کی بیٹی کا دم گھٹ گیا جبکہ بیٹے نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
پولیس ترجمان یشپال کے مطابق، سچن کپور (50)، اس کی بیوی رنکو کپور (48) اور بیٹی سوجن (13) جو دوسری منزل پر کرائے پر رہتے تھے، اس حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ بیٹے آرین (24) نے گھر کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ اس کی جان بچ گئی۔ مالک مکان اس گھر کی پہلی منزل پر رہتا ہے۔
پولیس کے مطابق آرین کے ہاتھ اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ پڑوسیوں نے اسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا۔ چوتھی منزل پر رہنے والے خاندان نے آگ لگنے کی اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی۔ سچن کپور گزشتہ پانچ سالوں سے گرین فیلڈ کالونی کے مکان نمبر 787 ڈی بلاک میں کرائے پر اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے تھے۔ وہ گھر سے اسٹاک ٹریڈر کا کام کرتا تھا۔ تیسری منزل پر اس کا دفتر ہے۔ سوجن نے شیو نادر اسکول سیکٹر 82 میں تعلیم حاصل کرہی تھی۔ آرین دہرادون میں پڑھتے ہیں۔