ہماری حکومت بنتی ہے تو ضلع بنے گا روسڑا : تیجسوی یادو

تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سمستی پور، 20 ستمبر: بہار کے سمستی پور کے جیتوار پور کالج میدان میں جمعہ کی دیر شام بہار ادھیکا یاترا کے تحت اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کو ختم کرنے، کسانوں اور مزدوروں کی عزت کو یقینی بنانے، ماؤں بہنوں کی حفاظت اور بہار میں کارخانے اور صنعتیں قائم کرنے کے عزم کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔
تیجسوی نے بہار ادھیکار یاترا کے تحت روسڑا کے ٹاور چوک پر بھی بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں بچہ ہو سکتا ہوں لیکن ناتجربہ کار نہیں ہوں۔ تیجسوی نے وعدہ کیا کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو روسڑا کو ضلع بنایا جائے گا۔ انہوں نے بے روزگاری، بدعنوانی اور ترقی کے مسائل پر نتیش کمار حکومت پر حملہ کیا۔ تیجسوی یادو نے اسے صرف ایک سیاسی مہم نہیں بلکہ لوگوں کی امنگوں اور امیدوں کی آواز قرار دیا۔
بی جے پی پر تلوا بانٹنے کا الزام لگاتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ آرجے ڈی قلم بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ تھک گئے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنا موقف بدلتے رہتے ہیں۔ تیجسوی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ گجرات میں فیکٹریاں لگاتے ہیں لیکن بہار میں ووٹ مانگتے ہیں۔