ہندوستان عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متحد ہے، سودیشی پر توجہ مرکوز کرنا اور خود انحصاری ضروری ہے: گوئل

تاثیر 8 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 08 ستمبر: مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے پیر کو کہا کہ عالمی صورتحال میں مسئلہ چاہے کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، ہندوستان ایک قوم کے طور پر متحد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کسی بھی بحران سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مرکزی وزیر تجارت و صنعت آج یہاں وگیان بھون میں انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ای ای پی سی) انڈیا کی 56ویں قومی ایوارڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ گوئل نے کہا کہ سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحوں میں کمی اور اصلاحات سے گھریلو مانگ میں اضافہ ہوگا۔ ہندوستان عالمی اقتصادی طاقت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان گزشتہ چار سالوں سے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ گزشتہ سہ ماہی میں ملک نے جی ڈی پی کی شرح نمو 7.8 فیصد حاصل کی ہے جسے انہوں نے عالمی ریکارڈ قرار دیا۔