کالی کٹ میں سنیچر کو عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد

تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کانفرنس میں عرب مولود گروپ کا مظاہرہ اہم ہوگا،عالم اسلام کی مقتدر شخصیات سمیت ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت یقینی
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
  جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام آئندہ ۱۳؍ستمبر بروز سنیچر کو ایک روز عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔کانفرنس میں ملی ،مذہبی ،سماجی ،سفارتی نمائندگان سمیت ثقافتی قائدین اور عالمی رہنماں، عرب شیوخ کثیر تعداد میں شریک ہورہے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ عرب مولود گروپ کا مظاہرہ نہایت ہی اہم ہوگا ۔کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ عرب گروپ ـ’’الحب گروپ کی جانب سے خصوصی مولود شریف،اور گرانڈ مفتی آف انڈیا کا کلیدی خطاب ہوگا ۔کانفرنس کا مقصد محسن انسانیت کی تعلیمات اور وزن کو وسیع پیمانہ پر عام کرنا ،اور امن وآشتی کا پیغام دینا ہے ۔۱۵۰۰ سو سالہ جشن ولادت کا یہ تاریخ ساز پروگرام ہے ۔جس کی تیاری زور وشور سے جاری ،وسیع پیمانہ پر پنڈال ،قیام وطعام ودیگر انتطام وانصرام بحسن خوبی جاری ہے ۔
پروگرام کاآغاز سہ پہر ۳ بجے میگا دف ریلی سے ہوگا ۔ جس میں ۱۰۰ سے زائد دف ٹیمیں شہر میں پریڈ کرینگی ۔ دف جلوس کی قیادت کیرالہ مسلم جماعت ،سنی یواجنا سنگم ،سنی اسٹوڈینس فیڈریشن ،سنی مینجمنٹ ایسو سی ایشین ،اور ایس اے ایم کالی کٹ تنظیموں کے قائدین ،مذہبی اسکالرس،سادات اور جامعہ مرکز الثقافۃ کے پروفیسر کرینگے ۔
کانفرنس کا اجلاس عام شام ۴ بجے بردہ مجلس سے ہوگا ۔نماز کی امامت سمستھا کرالہ کے نائب صدرسید کے ایس کرینگے جبکہ صدرات مولانا ای سلیمان مسلیار کی ہوگی ۔ الحب انٹر نیشنل میلاد گروپ کے شیڈول کے مطابق ہوگا ۔
اجلاس سے مختلف تنظیموں کے سربراہان اور ریاستی قائدین خطاب کرینگے ۔ جس میں قابل ذکر اسماء ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،ڈاکٹر ایڈوکیٹ محمد حسین ثقافی ،سی پی عبید اللہ ثقافی ،مرکز ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی ،پونماڑ عبدالقادر مسلیار ہیں ۔علاوہ ازیں وی پی ایم فیضی ،سید تراب ثقافی ،رحمت اللہ ثقافی، سید شرف الدین جمل اللیل ،عبدالکریم حاجی چالیم ،عثمان ثقافی ،سیف الدین حاجی ،سید منیر الاحدل ،سید عبدلفتاح احدل ودیگر معززین شرکت فرماینگے ۔