فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے : اسرائیل

تاثیر 5 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب،05ستمبر:اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے اور جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسے تسلیم نہ کرے۔ یہ بات اسرائیلی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ گیڈون سائر کی فرانس میں فون پر ہونے والی بات چیت کے حوالے سے کہی ہے جو سائر نے جین نوئل بیروٹ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔اسرائیل فرانس کے اس اعلان سے سخت ناراض چلا آرہا ہے کہ فرانس جنرل اسمبلی کے متوقع اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔ فرانس کے اس اعلان کے بعد برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی یہ اعلان کردیا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ دونوں ان ملکوں کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو جمعرات کے روز فون کال پر کہا کہ جب تک فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں بدلتا صدر میکروں کے اسرائیلی دورے کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔