اسرائیل علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، جاپان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت

تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ٹوکیو،10ستمبر:جاپان کی کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشیماسا ہایاشی کا کہنا ہے کہ ٹوکیو، قطر کے دار الحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ہایاشی نے بدھ کے روز اپنے بیان میں اس حملے کو “غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں رکاوٹ” قرار دیا۔ انھوں نے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے منگل کو قطر پر فضائی حملے میں حماس کے سیاسی رہنماؤں کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، جس سے اس کی مشرقِ وسطیٰ میں عسکری کارروائیوں کا دائرہ وسیع ہو گیا۔ اس حملے کو امریکا نے “یک طرفہ کارروائی” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نہ تو اسرائیل اور نہ امریکا کے مفاد میں ہے۔