تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،10ستمبر:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے قطر پر کیے گئے فضائی حملے سے “خوش نہیں” ہیں، جس میں اسرائیل نے حماس کے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ “میں کل مکمل بیان جاری کروں گا۔العربیہ چینل کی واشنگٹن بیورو چیف کے مطابق امریکی صدر نے وہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی جس میں صحافیوں کو قطر میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی حملے سے متعلق سوالات پوچھنا تھے۔اس سے پہلے ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ امریکی فوج نے انھیں اطلاع دی کہ اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کیا اور قطر کے اندر یک طرفہ بمباری نہ تو اسرائیل اور نہ امریکا کے مفاد میں ہے۔

