تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،اکشے کمار اور ارشد وارثی کی جوڑی ایک بار پھر شائقین کو محظوظ کرنے آگئی ہے۔ کورٹ روم ڈرامہ فرنچائزی ’’جولی ایل ایل بی‘‘ ایک بار پھرچرچا میں ہے۔ 2013 میں ریلیز ہونے والی پہلی ’’جولی ایل ایل بی‘‘، جس میں ارشد وارثی نے کام کیا تھا، ہٹ رہی تھی۔ اس کے بعد اکشے کمار نے ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ سے باکس آفس پر سنسنی پیدا کر دی، جو ایک کامیاب فلمکے طور پر شمار کی گئی ۔ اب، تقریباً آٹھ سال کے بعد، ہدایت کار سبھاش کپور تیسرا پارٹ ’جولی ایل ایل بی 3‘لے کر آئے ہیں، جو 19 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے ۔ فلم کی ابتدائی دن کی کمائی کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔

