جیوتی رادتیہ سندھیا کی ذہین نوجوانوں سے ملاقات

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شیو پوری، 12 ستمبر:مرکزی مواصلات اور شمال مشرقی ترقیات وزیر اور رکن اسمبلی جیوتی رادتیہ سندھیا نے جمعہ کو مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں شیو پوری ضلع کے ذہین نوجوانوں سے ملاقات کرکے خوشگوار بات چیت کی۔ ان نوجوانوں نے یو پی ایس سی، پی ایس سی، میڈیکل اور دیگر باوقار امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے ضلع اور ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ تمام نوجوانوں نے ا?ج جمعہ کو شیو پوری کے ٹورسٹ ولیج میں مرکزی وزیر سے ملاقات کی۔