تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 26 ستمبر:۔جموں و کشمیر کے واحد ادارے کے طور پر کے سی پبلک اسکول نے عالمی تنظیم راؤنڈ اسکوائر کی رکنیت کے تحت دبئی میں منعقدہ 57ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس 19 سے 25 ستمبر تک بیانڈ ڈونس کے عنوان پر منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے تقریباً 1,400 طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔
کے سی پبلک اسکول کے چھ طلبہ اور اسکول کے چیئرمین راجو چودھری سمیت وفد نے کانفرنس میں حصہ لیا۔ شرکا نے ماحولیات، خدمتِ خلق اور ایڈونچر سے متعلق سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی، جن میں مباحثے، بیج بونے، قدرتی کیڑے مار دوائیں تیار کرنا، خصوصی بچوں کی خدمت اور پہاڑی راستوں پر ٹریکنگ شامل تھیں۔
وفد نے اس تجربے کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عالمی دوستی، قیادت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ ملا ہے۔

