کیشو مہاراج انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوئے

تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 ستمبر: جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج انگلینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے بقیہ دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے جمعہ کو یہ معلومات دی۔ مہاراج کو گروئن (ران) میں چوٹ آئی ہے۔
ان کی جگہ 30 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر بیورن فارٹوئن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فارٹوئن نے آخری بار ستمبر 2024 میں ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلا تھا۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو بارش کی وجہ سے 14 رن (ڈی ایل ایس طریقہ) سے شکست دی۔ سیریز کے بقیہ دو میچ مانچسٹر اور ناٹنگھم میں کھیلے جائیں گے۔