تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 11 ستمبر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال میں اربوں روپے کے ریت اسمگلنگ گھوٹالہ کے معاملے میں دو اہم سرغنہ شیخ ظہیر العلی اور سوربھ رائے کے بعد مرکزی سرغنہ سنجیو بوائیڈ کا سراغ لگایا ہے۔
ای ڈی کے ذرائع کے مطابق، سنجیو بوائڈ ایک انشورنس ایجنٹ ہے جو انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی ) سے تصدیق شدہ ہے۔ تاہم، تفتیشی ایجنسی کو شبہ ہے کہ ان کا انشورنس کا کاروبار محض ایک ڈھونگ تھا اور اصل کام غیر قانونی تاجروں کے لیے ایک حوالاتی ایجنٹ کے طور پر کام کرنا تھا۔

