تاثیر 9 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 9 ستمبر:نگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے بعد اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار بی سدرشن ریڈی کی جیت کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔
کھڑگے نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے نائب صدر کے امیدوار بی سدرشن ریڈی کے جیتنے کا پورا امکان ہے۔ اس کے لیے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر کوشش کر رہی ہیں۔
آج پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری نائب صدر کے انتخاب میں حکمراں این ڈی اے کے امیدوار اور مہاراشٹر کے گورنر سی پی۔ رادھا کرشنن کا مقابلہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار، سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی سے ہے۔ نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں صبح 10 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا ووٹ ڈالا۔ ان کے بعد کئی اہم رہنماؤں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

