کولکتہ پریس کلب اور چائلڈ اِن نیڈ انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد

تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 15/ ستمبر (محمد عمران) کولکتہ پریس کلب اور چائلڈ اِن نیڈ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے “میڈیا سینسیٹائزیشن آن چائلڈ سیف گارڈنگ” کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کے کردار کو بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

اس تعلق سے پریس کلب کے صدر ڈاکٹر سنیہاسش سور اور چائلڈ اِن نیڈ انسٹیٹیوٹ کے سی ای او ڈاکٹر اندرانی بھٹاہاریہ سمیت دیگر مقررین نے میڈیا کو رہنما اصول بتائے۔ جبکہ سنی کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر نرائن چودھری نے کہا کہ پچاس برسوں سے ادارہ بچوں اور محروم خاندانوں کے تحفظ و بہبود کے لیے سرگرم ہے اور میڈیا کے ساتھ تعاون اس مشن کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ورکشاپ میں صحافیوں، پروفیسروں، نیوز ایڈیٹروں اور چائلڈ رائٹس کے ماہرین نے شرکت کی۔ دریں اثناء سِنی کی پچاس سالہ جدوجہد اور کامیابیوں پر مبنی خصوصی کتاب “آکاش چھوان ماتیر گولپر سانگکولن” بھی شائع کی گئی۔