ریونو مہا ابھیان میں سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی :سنجے سراوگی

تاثیر 8 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بینی پور اور علی نگر کے 314 بے زمین دلت اور مہا دلت لوگوں کے درمیان بانٹا گیا زمین کا پرچہ
دربھنگہ(فضا امام) حکومت بہار کے اراضی اصلاحات و محصول کے وزیر سنجے سراوگی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر سمگر وکاس یوجنا اور ابھیان بسیرا کے تحت بہار میں 62,000 دلت اور مہا دلت خاندانوں کو رہائشی زمین فراہم کر کے ان کے لیے رہائش کی تعمیر سمیت تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں وہ سوموار کے روز بینی پور کے کرپوری سبھا بھون میں “ابھیان بسیرا” کے تحت سبڈویزن حلقہ کے 314 بے زمین خاندانوں کو رہائشی زمین کے کاغذات (واسگیت پرچہ) دینے کے بعد خطاب کر رہے تھے اس موقع پر وزیر سراوگی نے بینی پور بلاک کے 162 اور علی نگر بلاک کے 152 دلت اور مہا دلت خاندانوں کی خواتین کے درمیان رہائشی زمین کے کاغذات تقسیم کیے انہوں نے مزید کہا کہ 15 دنوں کے اندر حکومت کے اہلکار آپ کے گھر پہنچ کر زمین کا داخل خارج مکمل کریں گے اور جمع بندی  کی تصدیق بھی کریں گے، رہائش کی سہولت وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت فراہم کی جائے گی جس میں تمام بنیادی سہولیات فراہم ہوں گیاس دوران انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایک اور کیمپ منعقد کیا جائے گا تاکہ جو مستحق خاندان چھوٹ گئے ہیں انہیں بھی رہائش کے لائق زمین دی جا سکے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت زمین فراہم کرتی ہے نہ کہ کسی سے زمین چھینتی ہے اب نجی زمین پر بسے دلت اور مہا دلت خاندانوں کو بھی حکومت ایک لاکھ روپے نقد دے کر زمین کے مالک سے رہائش کے قابل زمین دلائے گی
وزیر جناب سراوگی نے عام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بہار میں 20 ستمبر تک “محصول مہا ابھیان” جاری ہے جو ایک خاص مہم ہے اور اس کے بعد بھی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا اس مہا ابھیان میں چار اہم چیزوں کی اصلاح کی جائے گی جن میں کھاتا، خیسرہ،جمع بندی اور نام کی درستگی شامل ہیں ساتھ ہی آبا و اجداد کے نام سے چلی آ رہی جمع بندیاں بھی نسب نامے کی بنیاد پر درست کی جائیں گی اس کے لیے حکومت بہار میں دستیاب 3.75 کروڑ جمع بندیاں گھر گھر جا کر تقسیم کر رہی ہے اس دوران انہوں نے اسٹیج سے ہی سرکاری ملازمین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی ایک بہت ہی اہم اسکیم ہے جس سے صد فیصد زمینی تنازعات ختم کیے جا سکتے ہیں اس میں سستی یا لاپرواہی برتنا نقصاندہ ثابت ہوگا انہوں نے این ڈی اے حکومت کی مختلف ترقیاتی و فلاحی اسکیموں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی وہیں مقامی رکن اسمبلی ونے کمار چودھری نے بینی پور کے مستحقین کو کم تعداد میں کاغذات دیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ایک اور کیمپ لگا کر تمام اہل مستحقین کو رہائشی زمین کے کاغذات فراہم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کسی کی زمین نہیں لیتی بلکہ انہیں بسنے کے لیے زمین فراہم کرتی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کیا کہ دلالوں سے ہوشیار رہیں آپ کو حکومت کے ملازم خود گھر آ کر زمین،رہائش اور دیگر سہولیات مہیا کریں گے
اسٹیج سے ہی بینی پور کے 16 پنچایتوں میں اب تک صرف 162 مستحقین کو کاغذات دیے جانے پر وزیر سے گزارش کی گئی کہ جلد ہی ایک اور کیمپ کا انعقاد کیا جائے.اس موقع پر علی نگر کے رکن اسمبلی مشری لال یادو نے وزیر سے درخواست کی کہ ناجائز قبضہ کی گئی زمین کو خالی کرایا جائے پروگرام کو خطاب کرنے والوں میںڈی ایم منوج کمار،ایس ڈی او منیش کمار جھا،ڈی سی ایل آر اویناش کمار سنگھ،بی ڈی او پروین کمار،سی او اشونی کمار،بی جے پی لیڈر رام نرائن ٹھاکر،منیندر یادو،راجیور کمار جھا،شیام چندر ساہو،نونو مہتو اور پریم کمار جھا شامل تھے