تاثیر 20 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
زنسکار 20 ستمبر:لداخ زنسکار فیسٹیول کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے آج زنسکار میں کیا۔ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر، ایل اے ایچ ڈی سی کرگل، ڈاکٹر جعفر آخون، ممبر پارلیمنٹ لداخ، حاجی حنیفہ جان، اور ایگزیکٹو کونسلر پھنسوک تاشی نے دیگر مہمانوں اور سیاحوں کے ساتھ میلے کا مشاہدہ کیا۔ بالی ووڈ اداکار امیت سدھ اس میلے میں بطور برانڈ ایمبیسیڈر شامل ہوئے۔اس دوران راجستھان، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ کے ثقافتی دستوں نے اپنے رنگا رنگ پرفارمنس سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

