جگن ناتھ گپتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ہاسپٹل کی منفرد پہل: درگا پوجا پر محروم بچوں کو تاحیات طبی سہولت

تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 25/ ستمبر (تاٹیر بیورو) درگا پوجا کے موقع پر جگن ناتھ گپتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ہاسپٹل (JIMSH) نے “پوجا پرکرما 2025” کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ادارے نے معاشرے کے محروم بچوں کو تاحیات طبی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس تعلق سے چیئرمین کرشن کمار گپتا نے کہا کہ “یہ صرف علاج نہیں بلکہ بچوں کے بہتر مستقبل کی مقدس ذمہ داری ہے۔” تقریب میں بچوں کو ثقافتی پروگراموں سے روشناس کرایا گیا جبکہ معروف باؤل فنکار پورن داس باؤل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔جے آئی ایم ایس ایچ نے اس پہل کے ذریعے صحت، ثقافت اور انسانیت کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر سماجی خدمت کی نئی مثال قائم کی۔