تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
موتیہاری،13ستمبر:بہار اسمبلی انتخابات 2025 کو لیکر ابھی تک این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ پر اتفاق رائے نہیں بن پائی ہے، لیکن اس کے باوجود حال ہی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سابق وزیر سنتوش کمار نرالا کو بکسر ضلع کی راج پور مخصوص نشست سے جے ڈی یو کا امیدوار قرار دیا۔ ساتھ ہی اب بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی موتیہاری سیٹ سے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعہ کے روزموتیہاری اسمبلی میں منعقدہ این ڈی اے عملہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور نتیش حکومت میں وزیر صحت منگل پانڈے نے سابق وزیر پرمود کمار کو اتحاد کا مشترکہ امیدوار قرار دیا اور عوام سے انہیں جتانے کی اپیل کی۔ اس دوران جے ڈی یو کے کئی بڑے لیڈر بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

