راہل گاندھی کے جین-زی پوسٹ پر مدھیہ پردیش کی سیاست گرم ، بی جے پی لیڈروں نے جوابی حملہ کیا، بتایا اقتدار کا بھوکا

تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 19 ستمبر:کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے جین زی کے بارے میں پوسٹ پر مدھیہ پردیش میں سیاست گرما گئی ہے۔ دراصل راہل گاندھی نے نیپال میں حکومت کے خلاف پرتشدد تحریک میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جین زی کو لیکر ٹوئیٹ کیا ہے۔
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ملک کے نوجوان، ملک کے طلباء ، ملک کی جین زی آئین کو بچائیں گے، جمہوریت کی حفاظت کریں گے اور ووٹ چوری کو روکیں گے۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جئے ہند! ان کے بیان پر بی جے پی لیڈروں نے سیاسی جوابی حملہ شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور کھجوراہو کے رکن پارلیمنٹ وی ڈی شرما نے راہل گاندھی کو اقتدار کا بھوکا بتایا ہے۔ وہیں بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور شرما نے بھی ان پر تنقید کی ہے۔