شمالی بنگال کے دورے پر ممتا بنرجی نے اچانک قافلے کو روکا اور عوام سے ملاقات کی

تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لپائی گوڑی، 10 ستمبر: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمالی بنگال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ بدھ کی صبح اترکنیا سے سرکاری خدمات کی تقسیم کے پروگرام میں جاتے ہوئے اچانک انہوں نے اپنے قافلے کو روک لیا اور شریشتلا علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں کے درمیان اتر کر ان سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود مقامی باشندوں اور اسکول کے طلباء سے بات چیت کی، بچوں سے پیار کیا اور لوگوں سے مصافحہ کیا۔ لوگوں نے وزیر اعلیٰ سے قریبی ملاقات پر بھی جوش و خروش کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی پنڈال کی طرف روانہ ہو گئیں۔ وہ جمعرات کو کولکاتہ واپس آنے والی ہیں۔