آم کا درخت اکھاڑ نے کو لیکر دو فریقین میں مار پیٹ ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی

تاثیر 7 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ علاقہ کے موہن پور گاؤں میں آم کے درخت کو  اکھاڑ کر پھینکنے کو لے کر دو فریقوں کے درمیان مار پیٹ ہو گئی جس میں ایک خاتون سمیت  تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی موہن پور گاؤں کے وارڈ سات رہائشی امر ٹھاکر (50) نے مقامی تھانے میں محمد حسنین، گلشن خاتون، چیتو نداف، چھوٹے نداف کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ 6 ستمبر کو صبح 11 بجے میں اپنے دروازے پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران پڑوسی حسنین نداف نے میری نجی زمین میں لگائے ہوئے آم کے درخت کو اکھاڑ کر پھینک دیا۔ جب میں اس بارے میں پوچھنے گیا تو گلشن خاتون، چیتو نداف کی بہو، چھوٹے نداف، سب مجھے قتل کرنے کی نیت سے ہاتھوں میں لاٹھی، ڈنڈا،  تلوار، لے کر میرے گھر میں داخل ہو گئے اس سے پہلے کہ میں کچھ سمجھ پاتا حسنین نداف نے مجھے قتل کرنے کی نیت سے ہاتھ میں موجود تلوار سے مجھ پر حملہ کر دیا جس سے میں لہو لہان ہو کر  شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جب میں زمین پر گرا تو سب نے مجھے لات گھونسوں سے مارنا شروع کر دیا۔ مجھے بچانے آئے میرے بھائی اشوک ٹھاکر اور اس کی بیوی پر چھوٹے نداف نے تلوار سے حملہ کیا جس سے اسکا سر کٹ گیا اس نے میری بیوی کا بال پکڑ کر گھسیٹا  گلشن خاتون نے میری بیوی کا منگل سوتر چھین لیا۔ چیتو نداف کی بہو نے میری بوڑھی والدہ کے کان سے سونے کی بالی چھین کر اُسکے ساتھ مار پیٹ کی اسنے میرے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور زمین پر لگے تمام درختوں کو اکھاڑ  کر پھینک دیا کسی طرح ہنگامہ سن کر گاؤں والے جمع ہوگئے جس سے میری جان بچ سکی اور مجھے علاج کے لیے سی ایچ سی اسپتال سنگھواڑہ  میں داخل کرایا گیا تھانہ صدر بسنت کمار نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کے لیے تفتیش انسپکٹر سریندر کمار رائے کو سونپا ہے