جنتا دربار میں بہت سے معاملات حل ہوئے

تاثیر 12 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):-ضلع مجسٹریٹ مسٹر کوشل کمار نے آج دفتر کے کمرے میں منعقدہ جنتا دربار میں آنے والے شکایت کنندگان کے مسائل تحمل سے سنے اور انہیں حل کیا۔ضلع مجسٹریٹ نے بہت سے معاملات کو موقع پر ہی جلد نمٹا دیا، جبکہ دیگر درخواستوں کو جلد نمٹانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔آج جنتا دربار میں ہر گھر نل جل یوجنا، بجلی کی فراہمی، تعلیم، سماجی بہبود، خوراک اور صارفین کے تحفظ، دیہی ترقی اور سماجی تحفظ سے متعلق درخواستیں موصول ہوئیں۔ضلع مجسٹریٹ نے واضح ہدایات دیں کہ تمام محکمانہ افسران مسائل کو بروقت اور شفاف طریقے سے حل کریں تاکہ عام لوگوں کو غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔جنتا دربار میں ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے اور انہوں نے کئی درخواستوں پر موقع پر ہی کارروائی شروع کی۔عوامی سماعت میں ایڈیشنل کلکٹر ڈسٹرکٹ پبلک گریونس ریڈسل آفیسر انیل کمار، ڈپٹی الیکشن آفیسر سریش کمار، اسسٹنٹ نوڈل آئی ٹی سیل پوجا چودھری اور دیگر افسران موجود تھے۔