مولانا عبداللہ سالم چترویدی صاحب کی دارالعلوم عبیدیہ بھریاہی، دربھنگہ آمد

تاثیر 23 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ (فضاامام):معروف عالم دین مولانا عبداللہ سالم چترویدی صاحب کی دارالعلوم عبیدیہ بھریاہی، دربھنگہ تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر طلبہ نہایت خوشی و عقیدت کے ساتھ ان سے مستفید ہوئے۔ حضرت نے کچھ وقت بچوں کو تعلیم و تربیت میں لگایا اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں۔مولانا نے ادارے کے تعلیمی معیار اور نظم و نسق کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مدرسہ آنے والی نسلوں کی دینی و اخلاقی رہنمائی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے طلبہ کی محنت و لگن کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ یہاں کے بچے روشن مستقبل کے معمار ہیں۔اسی کے ساتھ مولانا نے ادارے کے اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا اور فرمایا کہ اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور قربانیاں ہی طلبہ کی تربیت اور کامیابی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اساتذہ واقعی قوم و ملت کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔آخر میں حضرت نے عوام و خواص اور اہلِ خیر حضرات سے اپیل کی کہ ادارے کی تعلیمی و رفاہی سرگرمیوں کو مزید تقویت پہنچانے کے لیے بھرپور مالی تعاون کریں تاکہ یہ کارواں مزید کامیابی و استحکام کی طرف بڑھتا رہے۔