ممبر اسمبلی باجپٹی نے کیا امبیڈ کر مجسمہ کے سامنے بھوک ہڑتال

تاثیر 7 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)
 ضلع کے باجپٹی اسمبلی حلقہ میں پانی کے سنگین مسئلہ کو لے کر راجد کے ممبر اسمبلی مکیش کمار یادو نے اپنے حامیوں کے ساتھ ڈومرا امیڈکر مجسمہ کے سامنے احتجاج پر بیٹھے، ممبر اسمبلی کے ساتھ باجپٹی اسمبلی حلقہ کے درجنوں پنچایتوں کے مکھیا ،سرپنچ ، ضلع پریشد ،وارڈ ممبر کے ساتھ سیکڑوں افراد شامل ہیں ، ممبر اسمبلی مکیش کمار یادو نے کہا کہ سرکار اور ان کے افسران کو مکتوب بھیجا اور خود جاکر پانی کے درپیش مسائل تھے رکھا وہاں صرف یقین دہانی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ، اسلے مجبور امبیڈکر مجسمہ کے سامنے احتجاج کررہا ہوں ، وہیں
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ علاقے میں گزشتہ مہینے بھی پانی کی پریشانی تھی لیکن بارش ہونے سے کچھ راحت ملی ان دونوں بارش نہ ہونے سے پھر چانپاکل سکھ گیا ہے اور سرکار کی جانب سے کوئی راحت ہم لوگوں کو نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔  پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ آفتاب عالم منٹو سابق نائب پرمکھ نے کہا کہ باجپٹی اسمبلی حلقہ میں پانی کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔ لوگ بیمار ہو رہے ہیں لیکن حکومت اور افسران دونوں خاموش ہیں۔ یہ عوامی احتجاج اب مقامی افسران اور حکومت کو جگانے کے لیے کیا گیا ہے۔
احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے بیمار پڑ رہے ہیں،  لیکن نہ تو واٹر بورڈ سنتا ہے اور نہ ہی ضلع افسران کوئی حل نکال پارہے ہیں  علاقے میں نہ تو پانی کی باقاعدہ فراہمی ہے اور نہ ہی کوئی متبادل انتظام۔ اگر پانی کے بحران کو جلد حل نہیں کیا گیا تو وہ اس سے بھی بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب پریہار بلاک کے نزدیک بھی عوام سڑک جام کر گھنٹوں احتجاج کیا ، خبر لیکھنے تک بھوک ہڑتال جاری تھا